الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال لوگوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کررہا ہے:اکرام اللہ

05 ستمبر 2017

لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغلپورہ کو اس سال گزشتہ سالوں سے زائد کھالیں وصول ہوئیں۔ یہ بات سیکرٹری اطلاعات اکرام اللہ کاکڑ نے میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 3400 کھالیں اکٹھی ہوئیں۔ اس موقع پر ادارہ کے سربراہ الحاج ثناءاللہ کاکڑ، حاجی اکرم بخش‘ چودھری عبدالجلیل انجم‘ محمد اشفاق میاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ پر عوام اعتماد کرتے ہیں اور ہم لوگوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کر رہے ہیں۔ ادارہ میں روزانہ 70 سے 80 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے جاتے ہیں۔