شریف خاندان کے مخالف ملکی ترقی کے دشمن ہیں:افضل کھوکھر

05 ستمبر 2017

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنمارکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا شریف خاندان کو انجام تک پہنچانے کا خواب دیکھنے والے ملک و قوم کی ترقی کے کھلے دشمن ہیں،عوام جان چکی ہے کہ بہتان تراشی کرنے والے صرف ملک کی خوشحالی روکنا چاہتے ہیں۔