عید کے موقع پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری بٹل سیکٹر کے مکین گھروں میں محصور

05 ستمبر 2017

تتہ پانی( نامہ نگار) عید الضحیٰ کے دوسرے روزلائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹر پر بھارتی افواج کی بلااشتعال شدید فائرنگ وگولہ باری،مکین گھروں میں محصور رہے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑا،ایک دوسرے سے عید ملنے کیلئے بھی نہ جاسکے ،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے مکینوں کی زندگیوں کومکمل عذاب بنادیاہے ،مقدس تہوار عید الضحیٰ کے موقع پر بھی بھارتی افواج نے نہ بخشا،عید الضحیٰ کے دوسرے روزلائنآف کنٹرول پر بٹل سیکٹر پر بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے باعث ان علاقوں کے مکین اپنے گھروں میں محصور رہے اور انھیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑا،وہ ایک دوسرے سے عید ملنے کیلئے بھی نہ جاسکے،تاہم فائرنگ وگولہ باری سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،سابق وزیر حکومت سردار عبدالقیوم خان نیازی اور دیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں نے بھارتی افواج کی اس جارحیت کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ فوری بند کروایا جائے۔