پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء عبدالرحمن مرزا کا سکھو کا دورہ
دولتالہ سکھو (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء عبدالرحمن مرزا نے سکھو کا دورہ کیا ، وہاں انہوں نے پیپلز پارٹی بیلجیئم کے رہنماء مسعود کھوکھر اور چوہدری ارشاد سے پارٹی امور، علاقائی صورتحال، ملکی سیاست، فتح جھنگ کے جلسے اور بلاول بھٹو زرداری کی بے مثال قیادت پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کلین سویپ کریں گے عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو لوگ کہہ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ،فتح جھنگ میں سلیم حیدر کی قیادت میں راولپنڈی ڈویژن کی عوام نے وہ سیاسی کھڑاک کیا جس سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ،انہوں نے کہا کہ سلیم حیدر کی قیادت میں انشاء اللہ وفادار، لجپال، جانثار جیالے راولپنڈی ڈویژن کو لاڑکانہ میں تبدیل کردیں گے ۔