عیدتعطیلات ختم، وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج کھل جائینگے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)عید کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے ۔حکومت کی طرف سے 2,3اور4ستمبر کو عیدالاضحی کی تعطیلات دی گئی تھیں جس کے بعد آج سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اور تعلیمی عمل شروع ہو جائے گا، نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے بھی انہی تاریخوں کو عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھاجس کے بعد نجی تعلیمی ادارے بھی آج کھل جائیں گے ۔