اے ٹی آئی رہنما بلال حیدر اعوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)انجمن طلباء اسلام کے رہنما بلال حیدر اعوان اسلام آباد سے بورے والا جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کے باعث خالق حقیقی جا ملے ۔انجمن طلباء اسلام کے پرچم میں سپردخاک کر دیا گیا ،جنازے میں شریک ہر آنکھ اشکبار،تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام کے رہنما بلال حیدر اعوان اپنے ماموں اور فیملی کے ساتھ ٹرو کے روز آبائی گائوں بورے والا جا رہے تھے کہ کمالیہ کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس سے بلال حیدر اعوان کے سر پر گہری چوٹیں لگیں جس کے باعث بلال حیدر اعوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔