خبیب فائونڈیشن نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو مقدم رکھا ،چوہدری یٰسین

05 ستمبر 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) خبیب فائونڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح عیدالاضحی کے موقع پر اس بار بھی ستارہ مارکیٹ سیکٹرG-7میں غریب ،نادار اور مستحق افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے غرباء میں گوشت تقسیم کیا اس موقع پر خبیب فائونڈیشن کے زبیر احمدخان ،پاکستان سویٹ ہومز کے چوہدری حق نواز ،سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی، سردار محمد آصف ،اسد محمود،عباس خٹک،قاضی جاوید،طارق آفریدی،ناصر گجر،ملک اکمل شہزاد و دیگر عہدیداران موجود تھے ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ خبیب فائونڈیشن نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو مقدم رکھا ہے ۔