میانمار کے مسلمانوں کی مدد کیلئے ترکی کا تعاون قابل تحسین ہے،غلام عباس صدیقی

05 ستمبر 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) میانمار(روہنگیا ) کے مظلوم مسلمان امت مسلمہ کو مدد کیلئے پکار کررہے ہیں ،عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ،عالمی اسلامی فوجی اتحاد میانمار کے مسلمانوں کو تحفظ دینے کیلئے میانمار کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرے ،میانمار کے مسلمانوں کی مدد کیلئے ترکی کا تعاون قابل صد تحسین ہے ،ایٹمی پاکستان اپنا کردار ادا کرے ،چیئرمین اسلامی تحریک طلباء پاکستان غلام عباس صدیقی نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ایک جسدواحد کی مانند ہیں اگر ایک حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو سارا جسم لرز اٹھتا ہیں مگر آج کے مسلمان اس خاصیت سے محروم نظر آتے ہیں اس لئے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو قتل عام جاری ہے مگر مسلمان کوئی کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں میانمار کے مسلمانوں کا بدھ مت لوگوں کے ہاتھوں بے دردی سے قتل عام امت مسلمہ کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ہزاروں(صفحہ10بقیہ 9)