سر کاری جامعات کی بہتری کیلئے 24 ارب 77کروڑ خرچ کئے جاچکے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (اے پی پی)سر کاری جامعات کے تدریسی شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 10سال میں 24 ارب 77کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئے پی ایچ ڈی کرنے والوں کی عارضی تعیناتی کے پروگرام کے تحت تین ارب 80کروڑ روپے کے تین ہزار 188وظائف دیئے گئے ہیں جبکہ جامعات کے قومی یکجہتی پروگرام کے تحت پانچ ارب سینتالیس کروڑ روپے کے ایک ہزار نو سو 86 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ۔