عید منانے آبائی گھروں کو گئے پردیسیوں کی واپسی آج ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) عید منانے آبائی گھروں کو گئے بیشتر پردیسیوں کی واپسی آج ہو گی ۔عید کے دوسرے روز بھی پردیسیوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم بیشتر پردیسی آج سرکاری تعطیلات کے اختتام پر ہی واپس آئیں گے۔ بعض افراد نے عید کے بعد کی اضافی چھٹیاں حاصل کر رکھی ہیں ان کی واپسی کا عمل آئندہ ہفتے کے اختتام تک جاری ہے گا۔