میانمارمیں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے صوبائی امیر ڈاکٹر محمدظفر اقبال جلالی نے مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد میں عید الاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی ہمیں اخلاص اورایثار کا درس دیتی ہے ،برما میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں ،بستیاں جلائی اور خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں حکومت پاکستان فوری ایکشن لیتے ہوئے برما سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور برما کے سفیر کو ملک بدر کرے اوربرما کے مسلمانوں کی حمایت ومدد کے لئے اپنی فوج روانہ کرے ، انہوں نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر قراردادر مذمت پیش کی جسے حاضریننے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا ،انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی ہدایت پر ملک بھر میں برما کے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں عنقریب اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے ،رجب طیب اردگان نے برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھا کر ایمانی غیرت کا ثبوت دیا ہے دیگر مسلم ممالک کے حکمران بھی برما کے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے کردار ادا کریں ،اکتالیس مسلم ممالک کے عسکری اتحاد کے پلیٹ فارم سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اورچایئے کہ مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے برما پہنچے۔