شہریوں کا عید کی آخری چھٹی سے لطف اندوز ہونے کیلئے پارکوں کا دورہ

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میںعید قربان کے تیسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ پارکوں،تفریحی مقامات پہنچ گئی ، بچوں نے خوب مزے کیے اور خوب سیر کی اور شہریوں کی طرف سے پارکوں میں بار بی کیو بنائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ پارکوں،تفریحی مقامات کا رخ کیا ۔پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھرپور رش نظر آیا ۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کے گھروں سے باہر نکلنے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی جام ہو گئی، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹیاں ادا کیں خاص طور پر مری روڈ ،کشمیرہائے وے پر ٹریفک جام رہی جبکہ شکر پڑیاں،اسلام آباد مونومنٹ،روز اینڈ جیسمین گارڈن،چڑیا گھر،لیک ویو پارک،ایف نائن پارک،فیصل مسجد،پیر سوہاوہ،دامن کوہ،چھتر پارک میں ہزاروں کی تعداد میں شہری امڈ آئے۔شہریوں نے عید کی آخری چھٹی کو خوب انجوائے کیا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ بار بی کیو بنایا۔