ظالم برمی فوج کا ہاتھ روکنے کیلئے عالمی آپریشن کی ضرورت ہے،ثاقب اکبر

05 ستمبر 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے پاکستان کو فوری طور پر اقدام اٹھانا ہوگا ، اس سلسلے میں عالم اسلام کی طرف سے بھر پور آواز جانی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں کئی برسوں سے ایک دردناک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور آج وہ وحشت ناک ترین شکل اختیار کرچکا ہے ، خود برما کی فوج مسلمان عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے عالمی برادری کو زبانی بیانات سے بڑھ کر اب کچھ کرنا ہوگا ’ظالم برمی فوج کا ہاتھ روکنے کے لیے کسی عالمی آپریشن کی ضرورت ہے۔