عیدالاضحی کے موقع پر موبائل فون نیٹ ورکس مصروف رہے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (اے پی پی) عیدالاضحی کے موقع پر موبائل فون نیٹ ورک فعال رہے اور ایس ایم ایس، فیس بک، وائبر انٹرنیٹ، وائی فائی اوردیگر جدید مواصلاتی رابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عید کی مبارکباد کے پیغامات بھجوائے جاتے رہے۔ موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اپنے صارفین کو موبائل فون پیکجز، ایس ایم ایس بنڈل پیکج کے ذریعہ مختلف آفرز دی گئی تھیں اور سمارٹ فونز کے صارفین نے وائی فائی، وائبر کے ذریعہ اپنے پیاروں کو ئوئٹر اور فیس بک پرمبارکباد کے پیغامات بھجوائے اور تمام مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ اپنے پیاروں کے ساتھ طویل گپ شپ لگائی اور فاصلوں کی دوری کو کم کرنے کی کوشش کی۔ عید مبارک کے پیغام بھجوانے کے علاوہ خواتین نے سہیلیوں سکھیوں سے بیوٹی ٹپس او لذیز پکوان کی ترکیبوں کے تبادلے کئے۔