علامہ سید ساجد علی نقوی کو قائد ملت جعفریہ بنے 29 سال مکمل ہوگئے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو قیادت کا منصب سنبھالے 29 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ان کا انتخاب تحریک کے دستور کے مطابق 4 ستمبر 1988ء کو جامعہ معارف الاسلامیہ پشاور میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد بزرگ علما پر مشتمل سپریم کونسل کے اراکین نے کیا ۔سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین اور علامہ عارف الحسینی کے بعد وہ چوتھے قائد ملت جعفریہ ہیں۔جنہوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ شہید الحسینی کے فلسفہ سیاست کو اپناتے ہوئے پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور چھ دینی جماعتوں کے اتحاد کرکے ملکی فضا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔