اسلام آباد ،60ہزار سے زائد آلائشیں تلف کرنیکا کامیاب صفائی آپریشن

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی ہدایت پرسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں اور دیگر آلائشیں اٹھانے کے لئے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے اور صفائی کے اس خصوصی آپریشن میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے تقریباً 60 ہزار سے زائدقربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاںاور دیگر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اورسائنٹیفک طریقے سے تلف کرنے کا کامیاب آپریشن کیا۔