عید الاضحی کے روز بھی منڈیوں میں جانوروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا
اسلام آباد (اے پی پی) عید الاضحی کے روز بھی منڈیوں میں جانوروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ وفاقی دارالحکومت میں آئی الیون کی منڈی میں عیدالاضحیٰ کے روز بھی جانور بکتے رہے۔ سینکڑوں شہریوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد منڈیوں کا رخ کیا اور جانوروں کی خریداری کیلئے بھائو تائو کرتے رہے۔سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے قائم عارضی مویشی منڈی 13ذوالحج تک قائم رہے گی۔