حکومت روہنگیائی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ رکوائے،میاں محمد اسلم

05 ستمبر 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عید قربان کی اللہ کی اطاعت کے علاوہ شیطانی اور کبرو غرور پر مبنی خواہشات پر چھری چلانا ہے، حج اور قربانی حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑکی بے مثال قربانی کی یاد تازہ کر تی ہے ،عید قر بان پر جانور کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی خواہشات ، احساسات، رویے اور مزاج کی قربانی ہی عید کا اصل پیغام ہے۔انھوں نے کہا بر ما کے مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کی شدید مذ مت کر تے ہو ئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے حوالے سے دوہری پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،بر ما میں مسلمانوں کی نسل کُشی کی جا رہی ہے مگر اپنے پرائے سب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا حکومت بر ما کے سفیر کو بلا کر اُسے پاکستانی عوام کے جذ بات سے آگاہ کر ے اور تمام سفارتی زرائع استعمال کر تے ہو ئے روہنگیائی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ رکوائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخد مت فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی قر بانی کے افتتاح اور ضلع بھر میں قائم مختلف سینٹرز کے دورے کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔