عیدالاضحی ہمیںاتحاد، اخوت ،اور ایثار کا درس دیتی ہے ،مولانا عبدالرؤف

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیرشیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف، مولانا قاضی مشتاق احمد،مولانا محمدطیب فاروقی،قاری عبدالوحیدقاسمی،مولانا قاضی ہارون الرشید،مولانا عبدالنعیم ، مولانازاہدوسیم نے عید الاضحی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قربانی ہمیں اتحادواتفاق، اخوت اور ایثار کا درس دیتی ہے،غریب وناداراور تنگ دستوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبوی ہے ۔ علماء کرام نے کہا کہ عیدالاضحی درحقیقت آپس میں وحدت ،اخوت ،اتحاد ویگانگت اورجذبہ ایثار وقربانی کادرس دیتی ہے۔ غریبوں ،یتیموں،مسکینوں ،وبے سہارالوگوں میں خوشیاں بانٹنے کانام ہے،غریبوں کوعیدکی خوشیوںمیں شریک کیے بغیرعید کے حقیقی تقاضے پورے نہیں ہوتے ۔حضرت اسماعیل ؑ کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر سر تسلیم خم کرنے کی یاد میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی مسلمانوں کا اہم مذہبی ودینی فریضہ ہے،اللہ کی رضا کی خاطر قربان ہونے کے جذبے کا صلہ ہے ۔قربانی صرف جانور ذبح کرنے کانام نہیں بلکہ فلسفہ قربانی تو یہ ہے کہ انسان اپنی سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ چیزکو اللہ کے حکم پرہروقت قربان کرنے کے لیے تیار رہے۔