اولیاء کے آستانے دکھی انسانیت کیلئے سا ئبان ہوتے ہیں،سائیںشعبان فرید
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)کلیام شریف ویلفیر ٹرسٹ کے سر پرست اعلیٰ سجادہ نشین دربارعالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں شعبان فرید نے کہا کہ کلیام ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دس بیل اور دس بکرے قربانی کیے گئے اور مساکین میں گوشت تقسیم کیا گیا ، مندرہ کے مقام پر دو سو جھگی واسوں سمیت سینکڑوں لوگوں میں گوشت تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ کلیام ویلفیر ٹرسٹ دکھی انسانیت کے لیے امید کی ایک کرن ہے، سینکڑوں لوگوں میں جہیز فنڈ روداری چیک علاج اور تعلیم پر امداد کی جاتی ہے اور حق دار کی خدمت راز داری سے اور شریت محمدیؐ کے تحت کی جاتی ہے ،اس بار اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور حق دار لوگوں تکہماری بزم کے ارکان نے گوشت تقسیم کرنے کی ذمہ داری پوری کی آئندہ برس انشاء اللہ اس سے بڑھ کر سنت ابراہیمی پر عمل پیراں ہوتے ہوئے قربانی کریں گئے حضرت خواجہ شاہ فضل الدین کے در سے جس قدر ممکن ہو ہم دکھی انسانیت کی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو غلامی ہمیں ورثے میں ملی ہے اسے خوب نبھا رہے ہیں ،اولیاء کے آستانے جہاں گنہگاروں کے لئے رشد وہدایت ہوتے ہیں وہاں دکھی لوگوں کے لئے سا ئبان بھی ہوا کرتے ہیں۔