عید الاضحی غربا ومساکین کیساتھ ہمدردی کا نام ہے ،ملک جہانگیر خان

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)حیدر ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بڑی قربانی کا اہتمام زیر سرپرستی ملک جہانگیر خان چئیرمین یوسی 80 کوٹھہ کلاں بانی وچئیرمین حیدر ویلفیر ٹرسٹ ملک امریز حیدر میں ہوااس موقع پر ملک جہانگیر خان نے کہا کہ عید الاضحی غربا ومساکین کے ساتھ ہمدردی وایثار کے جذبہ کا نام ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے پڑوس میں ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کسی قسم کی ضرورت ہو ایسے حقداروں کے حقوق کی جنگ لڑنی چاہیے دین اسلام قربانی کا درس دیتا ہے ،آج الحمدوللہ عالم اسلام کروڑوں جانور قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ سلام کی سنت کی تجدید کرتے ہیںاس موقع پر بانی وچئیرمین حیدر ویلفیر ٹرسٹ ملک امریز حیدر نے کہا کہ حضرت اسمعٰیل علیہ سلام سے شروع ہونے والی قربانی شہزادہ رسول ؐ پر مکمل ہوئی حضرت ابراہیم علیہ سلام کی یہ سنت دین اسلام کو مکمل کر گئی انہوں نے کہاالحمدوللہ ہم برادران الحاج ملک غلام رضا اور ملک جہانگیر خان کی سرپرستی میں ایک بڑی قربانی کا اہتمام ہر سال حیدر ویلفیر ٹرسٹ رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے کرتے ہیں قربا ونادر لوگوں میں گوشت کے پیکٹ تقسیم کیے جاتے ہیںاللہ تعالیٰ یہ کرم ہم پر تا قیامت رکھے۔
ملک جہانگیر خان