وفاقی دارالحکومت میں نمازعید کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت میں نمازعید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے، مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے گئے تھے اور واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر سے بھی چیکنگ کی جاتی رہی۔ اسلام آباد میں عید کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے عیدالاضحیٰ فرائض کی ادائیگی میں گزاری ۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر لگائے گئے ناکوں پر بھی پولیس اور رینجرز کے جوان مستعد رہے اور شہر میں داخل ہونے والوں پر کڑی نظر رکھی گئی جبکہ پولیس موبائلز بھی متحرک رہیں۔ پولیس افسران نے بھی مختلف ناکوں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چیک کیا اور ان سے عید ملے۔