جڑواں شہروںمیں عیدالاضحی کے موقع پر میٹرو بس سروس رواں رہی

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں عیدالاضحی کے موقع پر میٹرو بس سروس رواں دواںرہی۔ میٹرو بس سروس کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی سہولت کے پیش نظر میٹرو بس کے عملہ اور ڈرائیوروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔ اس فیصلہ کے پیش نظر جڑواں شہروں کے شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور استفادہ کیا اور آمدورفت کیلئے میٹرو بس کا استعمال کیا۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز معمول سے زیادہ مسافروں نے میٹروبس پر سفر کیا پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے قرب و جوار میں دیگر ویگن ذرائع سے سفر کرنے والے بھی میٹرو بس پر انحصار کرتے رہے۔