ٹائلٹ میں سانپ دیکھ کر بچہ بدحواس ہوگیا

05 ستمبر 2017

لندن (بی بی سی) برطانیہ میں ایک پانچ سالہ بچے نے جب ٹائلٹ کا ڈھکن اٹھایا تو اس کے اندر تین فٹ لمبا سانپ نکلا۔ایسکس کے رہائشی بچے کی والدہ نے کہا ہے کہ بچہ اپنے باتھ روم میں سانپ دیکھ کر بدحواس ہو گیا۔ سانپوں کے ماہرین نے آ کر پائیتھن نسل کے اس بےضرر سانپ کو ٹوائلٹ کے اندر سے نکالا۔ اس کی لمبائی تین فٹ تھی اور یہ ابھی بچہ تھا۔سانپوں کے ماہر یلڈہیم نے کہا کہ میں نے پچھلے دس سالوں میں کئی سانپ بچائے ہیں لیکن کبھی پہلے ٹوائلٹ میں سانپ نہیں دیکھا تھا۔ یہ میرے لیے پہلی بار ہے۔یلڈہیم کا اندازہ ہے کہ یہ سانپ کسی پڑوسی کا پالتو سانپ ہے جو کسی طرح مسز کوویل کے ٹوائلٹ کے پائپ میں گھس گیا۔