ہاتھ پشت پر لے جا کر پیانو پر دلفریب سر بکھیرنے والی امریکی فنکارہ

05 ستمبر 2017

نیو یارک ( نیٹ نیوز) ہاتھ پشت پر لے جا کر بغیر دیکھے پیانو پر دلفریب سر بکھیرنے والی امریکی فنکارہ نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ پیانو اس انداز میں بجاتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔یہ خاتون دونوں بازو پیچھے کرتے ہوئے ایسی پوزیشن پر لے آتی ہے کہ پیانو کی کیز (Keys)کو دیکھے بغیر با آسانی من پسند دھنیں بجا لیتی ہے۔