ماریہ شیراپووا کو یو ایس اوپن کے چوتھے راﺅنڈ میں شکست، ٹورنامنٹ سے آﺅٹ

05 ستمبر 2017

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)ماریہ شیراپووا کا یو ایس اوپن میں سفر چوتھے راﺅنڈ میں ہی اختتام پذیر ہو گیا۔ 19 ماہ کی طویل غیر حاضری کے بعد ٹینس کورٹ میں جلوہ گر ہونے والی ماریہ شیراپووا کو اناستا سیجا سیوا سٹووا نے 5-7 6-4 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ 27 سالہ عالمی نمبر 16 سیوا سٹووا نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔