چٹا گانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 253 رنز

05 ستمبر 2017

چٹاگانگ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں پر 253 رنز بنا لئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے صابر رحمن 66 رنز‘ مشفیق 62 سکور پر ناقابل شکست ہیں۔ سومیا سرکار 33‘ مومن الحق 31‘ تمیم اقبال 9‘ امراءالقیس 4 بنا سکے۔ ناصر حسین 19 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کینگروز کی جانب سے لیون سب سے کامیاب باﺅلر رہے۔ انہوں نے 77 رنز کے عوض 50 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اگار نے ایک وکٹ حاصل کی۔