سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست، بھارت کا کلین اپ سویپ

05 ستمبر 2017
سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست، بھارت کا کلین اپ سویپ

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے آخری ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سری لنکا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-5 سے بدترین مات دے دی۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بھارت نے 239 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیااور 9 چوکوں کی مدد سے 110 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔کیدار یادو¿ نے 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا، وِشوا فرنینڈو، مَلنڈا پ±شپاکمارا اور وَنِندو ہسارانگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 63 کے مجموعی اسکور پر ہی اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تاہم پھر لاہیرو تھریمانے اور اینجلو میتھیوز نے 122 رنز کی عمدہ شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بناتے ہوئے اسکور کو 185 تک پہنچایا تاہم پھر تھریمانے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ محض 9 رنز کے وقفے سے گری اور اینجلو میتھیوز بھی 55 رنز بنا کر کلدیپ یادو¿ کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد سری لنکا کا کوئی بیٹسمین زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہ پایا اور یوں میزبان ٹیم آخری اوور میں 238 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔سری لنکا کی آخری 7 وکٹیں صرف 53 رنز کے اضافے سے گری۔بھارت کے بھونیشور کمار نے اپنے کیریئر کی بہترین باو¿لنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، جسپریت بمراہ نے 2 جبکہ کلدیپ یادو¿ یووِندرا چاہَل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے بعد سری لنکا کے کپتان اپ±ل تھرانگا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت مشکل وقت ہے اور ہم عالمی معیار کے مطابق کرکٹ نہیں کھیل رہے۔بھارت کی یہ پانچ میچز کی دوسری غیر ملکی سیریز تھی جو اس نے وائٹ واش کی، قبل ازیں اس نے 2013 میں زمبابوے کو وائٹ واش کیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز بھی 0-3 سے کلین سوئپ کی تھی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کی ۔