ورلڈ الیون کی آمد سے اعتماد سازی ہو گی: بابر اعظم

05 ستمبر 2017

لاہور (نمائندہ سپورٹس) نوجوان بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر طرح کی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے عالمی الیون کی پاکستان آمد سے اعتماد سازی ہو گی۔ہم خوش قسمت ہیں کہ اپنے کراو¿ڈ کے سامنے اپنے میدانوں پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔اپنی فٹنس پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کی توقیر کسی کو نہیں تھی بالخصوص پہلے میچ میں ناکامی کے بعد بہت دباو¿ تھا سینئر پلئیرز اور کوچنگ سٹاف نے حوصلہ افزائی کی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سب کو کہا کہ ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد اعتماد میں اضافی ہوا اس کے بعد ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ فائنل تک ضرور جائیں گے یہ کھیل صرف یقین اور اعتماد کا ہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی سے ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا اور کرکٹ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گا۔ کھانے پینے کے معاملے میں ہمیشہ احتیاط کرتا ہوں۔ موجودگی کرکٹ میں فٹنس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کا اپنا ہی مزہ ہے بیرون ملک فیملی کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔