رومان رئیس کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

05 ستمبر 2017

کراچی(کلچرل ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بالر رومان رئیس 6 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ رومان رئیس کی شادی کی تقریبات 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوں گی اور وہ 6 ستمبر کو دولہنیا گھر لائیں گے۔جبکہ 7 ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہو گی جس میں کئی قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی شادی والدین کی پسند سے ہو رہی ہے۔ ان کی گزشتہ دنوں ایک تقریب میں عائشہ کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔ رومان رئیس کی شادی کی خبر آتے ہی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کی مبارکباد دی ہے۔