ورلڈ الیون کے دورے پر 35 کروڑ اخراجات ہونگے

05 ستمبر 2017

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ورلڈ الیون کے دورے پر 35 کروڑ کے اخراجات آئیں گے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان انڈیپینڈس کپ کے تین ٹی ٹونٹی میچز12، 13اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر 35کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔جن میں زیادہ رقم کھلاڑیوں کی میچ فیس کی مد میں خرچ کے لئے رکھی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون میں سات ٹیسٹ ملکوں کے 14کرکٹرز کو پاکستان آنے کے لئے پرکشش معاوضہ دیا جا رہا ہے۔سب سے مہنگے کھلاڑی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی ہیں، جو ورلڈ الیون کے بھی کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔پی سی بی کے اعلی حکام کے مطابق ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بورڈ کے خزانے پر بوجھ نہیں بننے گا۔حکام کے خیال میں انڈیپنڈنس کپ کے نام سے ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی اسپانسر شپ کے ساتھ ٹی وی رائٹس اور گیٹ منی کی مد میں آنے والی رقم سے ہونے والی آمدنی اتنی ہوگی کہ ایک اچھا معاوضہ پی سی بی کو حاصل ہوگا۔