سرینا ولیمز کے ہاں بیٹی کی پیدائش

05 ستمبر 2017

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک) چھ بار یو ایس اوپن کی چیمپئن بننے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے پام بیچ میں اپنے گھر کے قریب اسپتا ل میں ایک ننھی بچی کو جنم دیا ہے۔ امریکی مقامی اخبار میامی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبا رکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔ سرینا ولیمز کی بہن ٹینس کھلاڑی وینس ولیمز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں ننھی بچی کیلیے بہت زیا دہ پرجوش ہوں۔، اپنی خو شی کے اظہار کیلیے الفاظ نہیں ہیں۔واضح رہے سرینا ولیمز اب تک اپنے کیریر میں 23گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔سرینا ولیمز ویمبلڈن اور آسٹریلین اوپن میں 7,7بار ٹائٹل جیتنے والی واحد کھلاڑی ہیں۔