فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کرینگے: اسفند یار ولی

05 ستمبر 2017
فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کرینگے: اسفند یار ولی

چارسدہ (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے۔ چارسدہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، ایف سی آر کے قانون کا خاتمہ کیا جائے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بھی انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر کی حفاظت کی ہے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہو گا، کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو افغان جہاد کے دور سے احتساب کا عمل شروع کرنا ہو گا۔