عامر کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان ، 8 شہروں کی ٹیمیں شریک ہونگی

05 ستمبر 2017
عامر کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان ، 8 شہروں کی ٹیمیں شریک ہونگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا فروغ چاہتا ہوں۔ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے۔ یہاں سپر باکسنگ لیگ کرانا چاہتا ہوں جس میں خواتین بھی حصہ لے سکیں۔ سپر باکسنگ لیگ کامیاب ہوگی۔ پہلی بار عید پاکستان میں گزاری یہاں پر عید گزارنا اچھا لگا۔ تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انڈین باکسنگ لیگ دیکھ کر پاکستان باکسنگ لیگ بنانے کا خیال آیا۔ اگر بھارت میں باکسنگ ہوسکتی ہے تو پاکستان میں وہاں سے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ انگلینڈ میں عامر خان اکیڈمی بڑی شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔ نئی سپر باکسنگ لیگ میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد سمیت 8 شہروں سے ٹیمیں بنائی جائیں گی۔دسمبر میں یہ لیگ شروع کی جائے گی۔بڑا زبردست فیڈ بیک ہے۔ پہلی بار پاکستان میں خواتین کے باکسنگ مقابلے ہوں گے۔ یہ پروفیشنل لیگ ہوگی ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت مقابلے ہوں گے۔