قومی کرکٹر عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ کی تصویر سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق اور ”باہو بلی“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی تمناہ بھاٹیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور دونوں کے ہاتھ میں سونے کے زیورات دیکھ کر پاکستانی حیرت کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ عبدالرزاق کو جیولری برینڈ کی جانب سے ایک ڈنر پر بلایا گیا تھا اور اسی تقریب میں تمنا بھاٹیہ بھی مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ دونوں جب تقریب میں شرکت کے دوران وہاں رکھے گئے زیورات دیکھ رہے تھے تو کسی نے ان کی تصویر بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ۔