نرملا ستھارمن نے بھارت کی پہلی خاتون وزیردفاع کا حلف اٹھا لیا

05 ستمبر 2017
نرملا ستھارمن نے بھارت کی پہلی خاتون وزیردفاع کا حلف اٹھا لیا

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے نرملا ستھارمن کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 3 سال میں تیسری بار اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے 4 بیورو کریٹس کو ترقی دے کر اپنی کابینہ کا حصہ بنایا جبکہ 4 یونین وزرا ءکو ترقی دے کر وفاقی وزرا کے منصب پر فائر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرا کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں نائب وزیر دھرمیندر پردھان، پیوش گویل، مختار عباس نقوی اور نرملا ستھارمن شامل ہیں جبکہ 9 نئے وفاقی وزرا میں اننت کمار ہیگڑے، راجکمار سنگھ، شیو پرتاپ شکل، گجیندر سنگھ شیخاوت، ستیہ پال سنگھ، ڈاکٹر ویرندر کمار، الفانس کنن تھنم، ہردیپ سنگھ پوری اور اشون کمار چوبے شامل ہیں۔ نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں وزارت دفاع کا قلمدان خاتون وزیر نرملا ستھارمن کو سونپا ہے اس سے قبل نرملا ستھارمن وزیرر مملکت برائے تجارت کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں تاہم وہ اب ارون جیٹلی کی جگہ ذمہ دارایاں سنبھالیں گی جبکہ ارون جیٹلی اب ملک کے وزیرخزانہ کا منصب سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی سابق آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کے بعد نرملا دوسری خاتون ہیں جنہیں وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔