پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی، وزیراعظم اور وزیر خارجہ خطاب کریں گے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)منتخب پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس آج منگل کے روز اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس میں شرکا ء خارجہ پالیسی سے متعلق اہم معاملات پر غور کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف خطاب کرینگے۔ علاقائی صورتحال اور امریکی پالیسی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ کانفرنس کے شرکا جغرافیائی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں خارجہ پالیسی کی اہمیت اور اس میں مزید بہتری کیلئے دستیاب امکانات پر غور کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کانفرنس کی تیسری نشست کی صدارت کریں گے۔