کرپٹ ممالک :بھارت سر فہرست پاکستان کا چوتھا نمبر

05 ستمبر 2017

واشنگٹن (صباح نیوز)بھارت کرپشن میں سب ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہے،پاکستان بھی بہت دور نہیں بس چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔امریکی جریدے فوربز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بطور حوالہ پیش کیا اور اپنی رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک قراردیا ہے۔رشوت ستانی کے معاملات پر تیارکردہ رپورٹ میںویتنام کا دوسرا نمبر ہے،تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ تو پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔