وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کراچی میں بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کراچی میں شدید باشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت سندھ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ یقین دلایا ہے کہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔