صدر نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ان کی تعیناتی چار سال کی مدت کیلئے ہو گی۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد سکھیرا ماضی میں آئی جی پنجاب سمیت صوبہ میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔