وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (شفقت علی‘ نیشن رپورٹ) رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ جائیں گے اور 21 یا 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزارت خارجہ نے وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر تیار کر لی ہے۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے کہا ہے پاکستان چاہتا ہے امریکہ اپنی غلطی تسلیم کرے۔ امریکہ تعلقات کے حوالے سے اچھی خبریں لیکر آئے گا‘ ہم غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیرخارجہ 8 ستمبر سے چین کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ روس‘ ایران اور ترکی بھی جائیں گے۔