ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم ”گل مکئی“ کا پہلا پوسٹر جاری

05 ستمبر 2017

ممبئی (این این آئی) دنیا کی سب سے کم عمر نوبیل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سرگرم ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ”گل مکئی“ میں بھارتی ٹیلی وژن کی نوعمر اداکارہ ریم شیخ ملالہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ چائلڈ سٹار ریم شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بائیوپک کا پوسٹر شیئر کیا۔ ریم شیخ بھارتی ٹی وی سیریلز ”نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا“ اور ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ سمیت امیتابھ بچن اور فرحان اختر کے ساتھ فلم ”وزیر“ میں بھی اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کرچکی ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایت کاری امجد خان کریں گے جو کافی عرصے سے ملالہ کے کردار کیلئے اچھی اداکارہ کی تلاش میں تھے اور ریم شیخ کے معصومانہ چہرے اور جاندار اداکاری نے ان کی توجہ حاصل کرلی۔ فلم میں ملالہ کی ماں کا کردار دیویا دتہ نبھائیں گی۔
ملالہ فلم