بہار میں سیلاب کی وجہ چوہے ہیں: ریاستی وزیر

05 ستمبر 2017

نئی دہلی (این این آئی)بہار کے آبی وسائل کے وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہار میں سیلاب کی اصل وجہ چوہے ہیں،کیونکہ ڈیموں کے پاس رہنے والے اپنا اناج بند پر مچان بناکر رکھتے ہیں جہاں چوہے آتے ہیں اور ڈیم میں سوراخ بنادیتے ہیں جس کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار ان دنوں شدید ترین سیلاب سے دو چار ہے، اب تک 500 سے زائد افراد اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ صوبے کے 21 اضلاع میں 1کروڑ 75 لاکھ افراد متاثر ہیں۔ ریاستی وزیر نے سیلاب کی تباہی کی ذمے داری چوہوں پر ڈال دی، بولے چوہے اناج کی تلاش میں ڈیموں پر آکر سوراخ کر جاتے ہیں۔


ریاسی وزیر