وقت آگیا پاکستانی گرو عمران خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے لیگی ایم این اے مائزہ حمید کا ٹوئٹر پیغام

05 ستمبر 2017

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی خاتون ایم این اے مائزہ حمید نے بھی سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو بھارت میں جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار گرو رام رحیم سنگھ سے ملا دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا بھارتی گرو کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد اب وقت آگیا ہے پاکستانی گرو عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے اس اقدام کو شرمناک اور سیاست کی تذلیل کہا جا رہا ہے۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر مائزہ حمید کے نام سے اکاؤنٹ ٹوئٹر کی جانب سے ویریفائڈ نہیں مگر اس پر کی جانے والی ٹوئٹس ان کی سرگرمیوں اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کے حوالے سے ہیں جس سے غالب امکان یہی ہے وہ خود ہی اس اکاؤنٹ کو استعمال کر رہی ہیں۔