پردیسیوں کی اہل خانہ کے ساتھ عید گزارنے کے بعد لاہور واپسی شروع

05 ستمبر 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پردیسیوں نے عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد لاہور میں واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کا رش معمول سے بڑھ گیا۔ لاری اڈوں‘ ریلوے سٹیشن‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ شاہدرہ چوک میں مسافروں کی وجہ سے رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ ایک مسافر نے نوائے وقت کو بتایا کہ چاند رات کو وہ چار گھنٹے تک نیازی اڈا پر بیٹھا رہا۔ شہر کے سارے لاری اڈے چیک کئے لیکن کہیں سے مظفر گڑھ جانے کا ٹکٹ نہ مل سکا۔ رات 9 بجے سے وہ خوار ہوتا رہا اور صبح 3 بجے گھر روانہ ہوسکا۔