عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی ادارے آج کھل جائینگے
لاہور( این این آئی)عیدالاضحی کی چار روزہ تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی ادارے آج (منگل) کو دوبارہ کھل جائینگے ۔حکومت کی طرف سے عید الاضحی کی مناسبت سے یکم تا 4ستمبر (جمعہ تا پیر)تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔بینک ، مالیاتی اداروں اور سٹاک ایکسچینج میں بھی عید الاضحی کی چار تعطیلات کے بعد آج سے کاروباری سر گرمیاں دوبارہ شروع ہو ں گی ۔تمام تعلیمی ادارے بھی آج کھل جائیں گے۔