ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں قیدیوں کا انتظامیہ سے جھگڑا 5 پولیس اہلکار زخمی

05 ستمبر 2017

کوئٹہ( بیورو رپورٹ)ڈیرہ مراد جمالی کی ڈسٹر کٹ جیل میںقیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا،پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عید کے دن نماز عید کے موقع پر ڈیرہ مراد جما لی کی ڈسٹر کٹ جیل میں قید یوں اور انتظا میہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکارمحمد صدیق ،بشیر ،سرفراز،نصیب اللہ اور متعدد قیدی زخمی ہوگئے جھگڑے کے بعد جیل میں اضا فی نفری تعینات کر کے حالات پر قابو پا لیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔