ہماری توجہ ڈالرز پر نہیں امن و استحکام پر ہونی چاہئے:شاہ محمود
ملتان (این این آئی)سابق وزیرخارجہ اورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہماری توجہ ڈالرز پر نہیں امن و استحکام پر ہونی چاہیے ¾ہمیں ڈالرز کی نہیں عزت کی ضرورت ہے، پاکستان اپنا دفاع کرنا خوب جانتا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ عید لوگوں کےلئے خوشیوں کاذریعہ بنے۔انہوںنے کہاکہ امریکی دھمکیوں پر قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، افغان صدر نے لب و لہجہ تبدیل کیا ، یہ قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ،افغان صدر نے مذاکرات کا کہا ہے تو بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کی جائیں۔انہوںنے کہاکہ امریکی دھمکیوں کے حوالے سے اسمبلی نے متفقہ قرار داد منظور کی۔انہوںنے کہا کہ دنیا نے پاکستان کے سیکورٹی نظام کی تعریف کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری توجہ ڈالرز پر نہیں امن و استحکام پر ہونی چاہیے، ہمیں ڈالرز کی نہیں عزت کی ضرورت ہے، پاکستان اپنا دفاع کرنا خوب جانتا ہے۔
شاہ محمود قریشی