کینیا ‘ نامعلوم مسلح افراد کا گرجا گھر پر حملہ ‘ 2 سکیورٹی محافظ ہلاک

05 ستمبر 2017

نیروبی (آن لائن) کینیا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گرجا گھر پر حملہ کر کے دو سکیورٹی محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے سربراہ لارائی کینگ نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے بحیرہ ہند کے ساحل پر واقع ایک گرجا گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی محافظ ہلاک ہو گئے ۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ حکام نے حملے کی ذمہ داری الشباب عسکریت پسند گروپ پر عائد کی ہے ۔