چلڈرن ہسپتال کے باہر وزیر اعلیٰ کی لواحقین سے ملاقات، دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا کے نعرے
لاہور (خبرنگار) چلڈرن ہسپتال میں نئے اِن ڈور بلاک کی افتتاحی تقریب سے قبل شہبازشریف گاڑی سے اتر کر سیدھے ہسپتال کے باہر موجود بچوں کے لواحقین کے پاس گئے اور ان سے طبی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ’’دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔ لواحقین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ بچوں کے علاج معالجے کے لئے ایسا ہسپتال پورے پاکستان میں نہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تڑپ رکھتے ہیں اور ان کے دکھوں کے مداوے کے لئے ہر وقت کام کرتے نظر آتے ہیں۔